رسائی کے لنکس

پاکستان میں ترکی زبان کی پہلی فلم جمعے کو ریلیز ہوگی


پاکستان میں ترکی زبان کی پہلی فلم میریکل ان سیل نمبر سیون جمعہ 13 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ انگلش ٹائٹلز کے ساتھ ترکی زبان کی فلم پیش کرنے کا مقصد بھارتی فلموں کا خلا پر کرنا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ذہنی بیمار باپ اور اس کی بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

باپ کو ایک ایسے قتل کا ملزم قرار دیا جاتا ہے جو اس نے نہیں کیا۔ کوئی معجزہ ہی اسے سزا سے بچا سکتا ہے۔ جیل میں عادی مجرم باپ کی مدد کرتے ہیں اور اسے بیٹی سے ملانے کے لیے ترکیب لڑاتے ہیں۔

یہ فلم 2013 میں جنوبی کوریا میں بنائی گئی۔ کامیڈی ڈراما فلم اے گفٹ فرام روم سیون سے متاثر ہے جو نہ صرف باکس آفس پر سوپرہٹ ثابت ہوئی، بلکہ اس نے متعدد ایوارڈ بھی جیتے۔ اسے بھارت کی کناڈا زبان کے علاوہ انڈونیشیا اور فلپائن میں بھی مقامی زبانوں میں بنایا جا چکا ہے۔ ترکی زبان میں اسے محمت ادا اوزٹیکن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق عوام کے لیے ریلیز سے پہلے فلم کی کراچی میں خصوصی نمائش ہوئی جس میں فلم بینوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ فلم دیکھنے والے نے اسے متاثرکن قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG