رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگا دیں


شمالی کوریا نے 29 جولائی دوسرے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔
شمالی کوریا نے 29 جولائی دوسرے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہفتے کے روز شمالی کوریا پر اس کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کی بنا پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی قیمت پیانگ یانگ کو سالانہ تین ارب ڈالر کی برآمدات کے نقصان کی صورت میں چکانا پڑے گی۔

پابندیوں کی قراردار کا مسودہ امریکہ نے تیار کیا تھاجس میں شمالی کوریا سے کوئلے، لوہا ، خام لوہا، سیسہ، اور سمندری خوراک کی برآمدات پر پابندیوں کے لیے کہا گیا ہے۔

قرار داد ان ملکوں پر، جہاں شمالی کوریا کے مزور کا م کرتے ہیں، یہ پابندی عائد کرتی ہے کہ وہ اپنے ہاں شمالی کوریا کے مزوروں کی تعداد میں اضافہ نہ کریں۔

قرارداد میں شمالی کوریا کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے اورجاری منصوبوں میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG