رسائی کے لنکس

کراچی: اقوام متحدہ کے دو مغوی اہل کار بازیاب


فائل
فائل

اقوام متحدہ نے کراچی سے اغوا ہونے والے اِن اہل کاروں، فرخ سلیم اور سمیع نواز کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے

جمعرات کو کراچی سے اغوا ہونے والے اقوام متحدہ کے دو مقامی اہل کاروں کو پیر کے روز بازیاب کرا لیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، کراچی پولیس نے پیر کے روز کاروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس دوران دونوں مغوی افسران بحفاظت بازیاب ہوئے۔

ادھر، اقوام متحدہ نے کراچی سے اغوا ہونے والے اِن اہل کاروں، فرخ سلیم اور سمیع نواز کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے، رائٹرز نے اقوام متحدہ کے ترجمان، اسٹیگن دوجارک کے حوالے سے خبر میں کہا ہے کہ، ’مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ دونوں افسران بازیاب ہوگئے ہیں‘۔

یونیسیف کے مطابق، پولیس نے ابتدائی چھان بین مکمل کرلی ہے؛ اور یہ کہ دونوں مغوی محفوظ اور صحت مند ہیں۔ اس واقعے کی مزید تفصیل موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق، آج صبح موبائل فون سگنل کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد، ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس میں دونوں افسران بازیاب ہوئے۔

یہ اہل کار اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) سے کراچی میں وابستہ ہیں۔

فرخ سلیم اور سمیع نواز کو نامعلوم افراد نے جمعرات کے روز گلشن معمار کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔

کراچی شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث، دیگر جرائم کی طرح اغوا کی وارداتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔

ادھر، فروی میں، ٹانک شہر سے اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG