رسائی کے لنکس

امریکی ایئر فورس کا خفیہ تجرباتی خلائی مشن

امریکی ایئر فورس کا تجرباتی خلائی جہاز ایکس 37 بی
امریکی ایئر فورس کا تجرباتی خلائی جہاز ایکس 37 بی

خلائی جہاز نومیٹر لمبا ہے اور خلائی شٹل کی ایک ننھی سی نقل دکھائی دیتا ہے۔ وہ زمین کے مدار میں 270 دنوں تک رہ سکتا ہے اور وہ اپنے کام کے لحاظ سے مکمل طورپر خود کار ہے۔

امریکہ کی ایئر فورس نےایک خفیہ مشن پر اپنامکمل طورپر خود کار پہلا تجرباتی خلائی جہاز خلاء میں بھیج دیا ہے۔

بغیر پائلٹ کی یہ خلائی گاڑی، جس کا نام ایکس -37بی ہے ، ہفتے کے روز اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے کیلی فورنیا کے مرکز سے خلا میں بھیجی گئی۔

امریکی فضائیہ کے عہدے دار وں اپنے خلائی جہاز کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں ۔ انہوں نے صرف اتنا کہ یہ مشن بیرونی خلا سے متعلق ٹیکنالوجیز کو جانچنے کی راہ ہموار کرے گا۔

خلائی جہاز سے متعلق ایئر فورس کے عہدے داروں کی رازداری کے باعث یہ قیاس آرائیاں پھیل رہی ہیں کہ ایکس -37بی کوئی خاص قسم کا ہتھیار یا جاسوسی کا کوئی آلہ ہوسکتا ہے۔

خلائی جہاز نومیٹر لمبا ہے اور خلائی شٹل کی ایک ننھی سی نقل دکھائی دیتا ہے۔ وہ زمین کے مدار میں 270 دنوں تک رہ سکتا ہے اور وہ اپنے کام کے لحاظ سے مکمل طورپر خود کار ہے۔

یہ ایکس -37بی کا دوسرا مشن ہے ۔ جب کہ پہلی بار اسے اپریل 2010ء میں خلاء میں بھیجا گیاتھا اور دسمبر میں زمین پر واپس اتار لیا گیاتھا۔

اسے ابتدائی طورپر امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیار کیاتھا ، لیکن بعد میں اسے فوج کے کنٹرول میں دے دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG