رسائی کے لنکس

امریکی معیشت کی شرح نمو بڑھے گی: ماہرین


ماہرین کے ایک گروپ کی پیش گوئی ہے کہ سال بھر کے دوران افزائش کی شرح 2.5 فی صد کی سطح پر رہے گی، جو عدد پچھلی 2.8 فی صد کی پیش گوئی کے مقابلے میں کم ہے

معاشیات کے ماہرین نے اِس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران امریکی معیشت تیز رفتاری سے بڑھے گی۔

ادھر، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں ایک فی صد کی شرح سے سکڑنے کے آثار نمایاں رہے۔

لیکن، پیر کے روز ’نیشنل ایسو سی ایشن فور بزنس اکنامکس‘ نے بتایا کہ اُس سے وابستہ 47 ماہرین کو امید ہے کہ 2014ء کی آخری سہ ماہی کے دوران سالانہ تین فی صد اوسط افزائش کی شرح حاصل ہوگی۔


اِس پیشہ وارانہ گروپ کے صدر، جیک کلائن ہینز، جو پرچون کے کاروبار سے متعلق تنظیم کے سرکردہ معیشت داں ہیں، کہا ہے کہ موجودہ سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت 3.5 فی صد سالانہ افزائش کی سطح پر ہوگی، جب کہ سال کے دوسرے نصف میں یہ نسبتاً کم تیزی سے بڑھے گی۔

گروپ کی پیش گوئی ہے کہ سال بھر کے دوران افزائش کی شرح 2.5 فی صد کی سطح پر رہے گی، جو عدد پچھلی 2.8 فی صد کی پیش گوئی کے مقابلے میں کم ہے۔

معیشت داں کہتے ہیں کہ اُنھیں توقع ہے کہ اس سال ملک کے شعبہٴمحنت میں ہر ماہ 209000 روزگار کے مواقع کا اضافہ ہوگا۔

یہی وہ عدد تھا جو مئی میں حاصل کیا گیا، جب بے روزگاری کی 6.3 فی صد کی موجودہ شرح نسبتاً مزید کم رہی۔
XS
SM
MD
LG