رسائی کے لنکس

یروشلم میں امریکی سفارت خانے کا عملہ ابتدا میں 50 اہلکاروں پر مشتمل ہو گا


یروشلم میونسپلٹی کے میئر، نیر برکات
یروشلم میونسپلٹی کے میئر، نیر برکات

یروشلم میں کھلنے والے نئے امریکی سفارت خانے میں ابتدائی طور پر کم از کم 50 اہل کاروں کا عملہ تعینات ہوگا۔

یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے بتائی ہے جنھوں نے انتظام کا جائزہ لیا۔

قوی امکان یہ ہے کہ سفارت خانے کا افتتاح 14 مئی کو ہوگا۔ سفارت خانہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات پر تل ابیب سے منتقل ہوگا، جنھوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اندازاً 800 مہمان شریک ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران، امریکی وفد کسی فلسطینی اہل کار سے ملاقات نہیں کرے گا۔

سفارت خانے کے ابتدائی عملے میں سفیر ڈیوڈ فرائڈمین کے مشیر اور قونصل خانے کے اہل کار شامل ہیں جو پہلے ہی اسی مقام پر کام کر رہے ہیں۔

سفارت خانے کا آغاز امریکہ کی موجودہ ویزا اور پاسپورٹ کے اجرا کی تنصیب کے عملے سے ہوگا، جو اسرائیل میں موجود امریکی اہل کاروں میں سے مختصر ارکان پر مشتمل ہے۔

اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں تھی، جنھوں نے اخباری نمائندوں کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بریف کیا۔

XS
SM
MD
LG