رسائی کے لنکس

سربراہ اجلاس، اوباما سمیت یورپی رہنما شریک ہوں گے


فائل
فائل

برطانوی اور فرانسیسی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی کے شہر ہینور میں ہونے والے اس اجلاس کا کوئی ایجنڈا مقرر نہیں۔ لیکن، گفتگو کے دوران مہاجرین کا بحران، داعش، شمالی افریقہ میں عدم استحکام اور شام اور یوکرین کی صورتِ حال پر بات چیت متوقع ہے

امریکی صدر براک اوباما آئندہ ہفتے فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، جس غیر رسمی اجلاس میں شام، لیبیا اور مہاجرین کے معاملے پر بات چیت متوقع ہے۔

جرمنی کے شہر، ہنوور میں پیر کو ہونے والی اِس ملاقات میں فرانسیسی رہنما فرانسواں اولاں، جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل، برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور اٹلی کے وزیر اعظم متیو رینزی شریک ہوں گے۔

برطانوی اور فرانسیسی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس کا کوئی ایجنڈا مقرر نہیں، لیکن گفتگو کے دوران مہاجرین کا بحران، داعش، شمالی افریقہ میں عدم استحکام اور شام اور یوکرین کی صورتِ حال پر بات چیت شامل ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’وہ اُن اضافی اقدامات پر بھی بات کریں گے جو نیٹو اتحادیوں کو لینے چاہئیں، تاکہ یورپ کے مشرقی اور جنوبی علاقے کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے، ساتھ ہی بحرِ اوقیانوس پار تجارت اور سرمایہ داری کے سمجھوتے کے بارے میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی کوششوں پر بات ہوگی۔

اس ملاقات سے پہلے اوباما اور مرخیل نے شہر کی صنعتی ٹیکنالوجی کی نمائش کا معائنہ کریں گے۔ جرمنی آمد سے قبل، اوباما سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ مکمل کریں گے۔

XS
SM
MD
LG