رسائی کے لنکس

logo-print

کومی قانون کا نفاذ کرنے والے سخت گیر اہل کار مشہور ہیں


پچبن برس کے کومی ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جارج ڈبلیو بش کی میعاد کے دوران محکمہ انصاف میں نمایاں اہل کار رہ چکے ہیں؛ جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر براک اوباما نے اُنھیں ایف بی آئی کا سربراہ مقرر کیا؛ اور بظاہر اُنھوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو آزادانہ سوچ کا مالک رکھا ہے

جمیز کومی قانون کا نفاذ کرنے والے سخت گیر امریکی کے طور پر جانےجاتے ہیں، جنھوں نے گذشتہ ربعہ صدی سے انتہائی معروف مدعا علیہان کا سامنا کیا اور مشتبہ دہشت گردوں پر نظرداری کے امریکی ضابطے مرتب کرنے میں ڈرامائی طور پر کامیاب رہ چکے ہیں۔ تاہم، اب فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سربراہ کے طور پر سب سے بڑا کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے، اور امریکی صدارتی مہم کے آخری دِنوں میں غیر معمولی طور میدان میں ہیں۔

پچبن برس کے کومی ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جارج ڈبلیو بش کی میعاد کے دوران محکمہ انصاف میں نمایاں اہل کار رہ چکے ہیں؛ جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر براک اوباما نے اُنھیں ایف بی آئی کا سربراہ مقرر کیا؛ اور بظاہر اُنھوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو آزادانہ سوچ کا مالک رکھا ہے۔

اب، جب کہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے کچھ ہی زیادہ دِن باقی ہیں، کومی نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی، جو ملک میں قانون کے نفاذ کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی جانب سے 2009ء سے 2013ء کے دوران، وزیر خارجہ کے طور پر، غیر محفوظ نجی اِی میل سرور کا استعمال کیا۔ اور یوں، آیا اُنھوں نے خفیہ نوعیت کے قومی سلامتی کے مواد سے نمٹنے میں نا مناسب انداز روا رکھا۔

کومی جولائی میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کمپیوٹر سے برآمد ہونے والے کلاسی فائیڈ دستاویز سے کلنٹن ''انتہائی بےپروائی'' سے عہدہ برا ہوئیں۔ تاہم، کومی کے کہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت کا الزام عائد کرنا درست نہ ہوگا، جس فیصلے کی بنا پر ری پبلیکن پارٹی سے وابستہ لوگ برہم ہوئے، جو اس بات کے خواہاں ہیں کہ ہیلری کلنٹن ملک کی 45ویں صدر اور پہلی خاتون کمانڈر اِن چیف نہ بن جائیں۔

ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اکثر کلنٹن کو ''چالاک ہیلری'' قرار دیتے ہیں، چونکہ اُنھوں نے نجی اِی میل سرور کو اپنے نیو یارک کے گھر میں رکھا اور کلنٹن نے کئی بار اسے غلطی قرار دیا ہے، حالانکہ وہ کہتی ہیں کہ اُنھوں نے جان بوجھ کر کلاسی فائیڈ مواد نہیں بھیجا ناہی وصول کیا۔

XS
SM
MD
LG