رسائی کے لنکس

امریکہ نے اپنے اہلکاروں کو فلسطینی مغربی کنارے نہ جانے کی ہدایت کردی


امریکہ نے اپنے اہلکاروں کو فلسطینی مغربی کنارے نہ جانے کی ہدایت کردی
امریکہ نے اپنے اہلکاروں کو فلسطینی مغربی کنارے نہ جانے کی ہدایت کردی

یروشلم میں امریکی قونصلیٹ میں اپنے اہل کاروں کومغربی کنارے کے فلسطینی کنٹرول کے کچھ علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتے کے روز یہ انتباہ اوباما انتظامیہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی قراردار پر ویٹو کرنے کے ایک روز جاری ہوا ہے۔

جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں قراردار پر انکار کا واحد ووٹ امریکہ کا تھا۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ویٹو کے ذریعے کسی بھی قرارد اد کا راستہ روک سکتے ہیں۔

120 ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی اس قرارداد میں اسرائیل پر زور دیا گیا تھا کہ فلسطینیوں کی زمین پراپنی تعمیراتی سرگرمیاں فوراً بندکردے۔

امریکی قونصلیٹ کے عہدے داروں نے کہاہے کہ سفر نہ کرنے سے متعلق انتباہ ایک حفاظتی اقدام ہے اور اس پس منظر میں علاقے میں نہ تو تشدد کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے اور نہ ہی کوئی دھمکی ملی ہے۔

XS
SM
MD
LG