رسائی کے لنکس

جنوری کے دوران امریکہ میں بے روزگاری میں اضافہ

An Iraq fan poses before the World Cup 2022 Qualifier 2nd round Group C football match between Iraq and Iran at Amman International Stadium in Amman, Jordan.
An Iraq fan poses before the World Cup 2022 Qualifier 2nd round Group C football match between Iraq and Iran at Amman International Stadium in Amman, Jordan.

تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے تعمیراتی اور پرچون کاروبار کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

جنوری کے مہینے میں امریکہ میں بے روزگاری قدرے بڑھی ہے جب کہ روزگار کی صورت حال اس سے بہتر رہی جیسا کہ اقتصادی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی۔

امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح میں ایک فی صد کے دسویں حصے کے برابر اضافہ ہوا اور اب یہ شرح بڑھ کر چار اعشاریہ آٹھ فی صد ہوگئی ہے۔

امریکی ادارے ان کارکنوں کو بے روزگار افراد کی فہرست میں شامل کرتے ہیں جو ملازمت کی تلاش کے لیے درخواست دیتے ہیں۔

ملازمت نہ ڈھونڈنے والے کارکن بے روزگار افراد کی گنتی میں شامل نہیں کیے جاتے۔

تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے تعمیراتی اور پرچون کاروبار کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی معیشت میں جنوری کے مہینے میں روزگار کے دو لاکھ 27 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جو اقتصادی ماہرین کی پیش گوئی کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارکنوں کی اجرت میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

XS
SM
MD
LG