رسائی کے لنکس

امریکی بحریہ کے 2 مزید افسران پر بدعنوانی کا الزام

ایشیائی سمندری بندر گاہوں پر امریکی بحری بیڑوں اور جہازوں کو تیل کی فراہمی پر حد سے زیادہ اخراجات سے متعلق تحقیقات میں پہلے ہی نیوی کے تین اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

امریکی بحریہ نے بدعنوانی کے الزامات پر اپنے دو اعلیٰ افسروں کو ملازمت سے عارضی رخصت پر بھیجتے ہوئے ان کے خلاف تحقیات شروع کر دی ہیں۔

نیول انٹلیجنس کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل ٹیڈ برانچ اور انٹلیجنس آپریشنز کے ڈاریکٹر ریئر ایڈمرل بروس لوولیس کے خلاف کارروائی ان تحقیقات کا حصہ ہیں جو کہ نیول کریمین انوسٹیگیشن سروس براعظم ایشیاء میں حکومت کے ٹھیکوں سے متعلق کر رہی ہے۔

ایشیائی سمندری بندر گاہوں پر امریکی بحری بیڑوں اور جہازوں کو تیل کی فراہمی پر حد سے زیادہ اخراجات سے متعلق تحقیقات میں پہلے ہی نیوی کے تین اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس اسکینڈل میں کہا جاتا ہے کہ سنگاپور میں قائم دفاعی رسد کی کمپنی گلین ڈیفنس مریئن ایشیاء ملوث ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ستمبر میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لیونارڈ گلین فرانسس اور مزید ایک عہدیدار کو گرفتار کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG