رسائی کے لنکس

امریکی عہدیدار کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت


امریکی عہدیدار کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت
امریکی عہدیدار کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکرٹری برائے بین الاقوامی قانون اور انسداد منشیات سفیر ویلیم آر براؤن فیلڈ نے پیر کے روزاسلام آباد میں پاکستان نیشنل پولیس شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سفیر براؤن فیلڈ ایک روزقبل پاکستان پہنچے اور پاکستان امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے نفاذ قانون اور انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کی ملاقاتوں میں امریکی وفد کی قیادت کی۔

امریکی عہدیدار کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت
امریکی عہدیدار کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت

امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ شہدا کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر براؤن فلیڈ نے کہا”تمام معاشروں میں لوگوں اور ممالک میں دو قسم کے پیشہ ور مسلح محافظین رہے ہیں، ایک وہ جو ہماری آبادیوں کو بیرونی خطرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جب کہ دوسرا ہمارے عوام کو اندرونی خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ وہ فوج کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ان کے بقول یہ پولیس ہی ہے جو شب و روزعوام کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

”یہ جرائم کی تحقیقات کرتی ہے اور ہمارے لوگوں کو انصاف فراہم کرتی ہے۔ خواہ یہ اسلام آباد ہو یا واشنگٹن، لاہورہو یا نیویارک، کراچی ہو یا لاس اینجلس یہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔“

سفیر براؤن فیلڈ نے کہا ”آج ہم پاکستانیوں کی یادگار پر موجود ہیں جہاں پر تقریباًپانچ سو نام پہلے سے درج ہیں اور مزید 1400 نام درج کیے جائیں گے۔ ان میں تمام افراد کے بارے میں یہی کہوں گا کہ جب دیگر افراد میدان چھوڑنے پر مجبور ہوئے، یہ اہلکار ڈٹے رہے، جب دوسرے لوگ خوفزدہ ہوئے، انھوں نے اپنے لوگوں کو بچایا اور جب دوسرے بزدلوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے تو انہوں نے عزت کی موت کو ترجیح دی ۔ میں ان کا اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

XS
SM
MD
LG