رسائی کے لنکس

سفارتی مشنز میں کمی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے، امریکہ


واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خارجہ کا دفتر
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خارجہ کا دفتر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام بلاجواز اور دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات کے لیے ضرررساں ہے۔

امریکہ نے روسی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں امریکی سفارت کا حجم محدود کرنے کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام بلاجواز اور دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات کے لیے ضرررساں ہے۔

ترجمان ہیدا نوئرٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کے جواب میں ہم روسی حکومت سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وہ سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ، واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانے سے ملحقہ دفتر اور نیویارک سٹی میں قونصل خانے سے منسلک دفتر بند کر دے۔ یہ بندش 2 ستمبر تک عمل میں آنی چاہیے۔

اس اقدام کے بعد دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے تین قونصل خانے باقی رہ جائیں گے۔ اگرچہ سفارتی عملے اور قونصل خانوں سے ملحقہ دفاتر کے معاملے میں عدم مساوات بدستور موجور رہے گا، مگر امریکہ نے روسی حکومت کو بعض دفاتر برقرار رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد باہمی تعلقات میں مزید ابتری کو روکنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یہ توقع رکھتا ہے کہ روس کی جانب سے سفارتی مشنز میں مساوی نمائندگی کی خواہش پوری کرتے ہوئے اور دونوں ملک مزید جوابی اقدامات سے احتراز کرتے ہوئے دونوں صدور کے بیان کردہ ہدف تک پہنچ سکتے ہیں جو یہ ہے کہ 'دونوں ہم اطراف سے ممالک میں باہمی تعلقات مزید بہتر ہونے چاہئیں اور باہمی دلچسپی و اہمیت کے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ ملنا چاہیے'۔ امریکہ اس حوالے سے مزید ضروری اور جائز اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG