رسائی کے لنکس

’فیڈرل رِزرو بلڈنگ‘ کو بم سے اُڑانے کی سازش، مشتبہ شخص گرفتار


New York Federal Reserve Building
New York Federal Reserve Building

وفاقی حکام نے بتایا ہے کہ وہ شخص ایک خودکش منصوبے کے تحت ایک وین کو دھماکے سے اُڑانا چاہتا تھا

وفاقی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہےجس پر شبہ ہے کہ وہ نیویارک سٹی میں واقع امریکی ’فیڈرل رِزرو‘ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث تھا۔

مشتبہ شخص کو بدھ کے روز لوئر مین ہٹن سے گرفتار کیا گیا۔

اُس کی شناخت قاضی محمد رضوان الاحسن نفیس کےطور پر کی گئی ہے، جِس کی عمر 21سال ہے اور اس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور جنوری میں امریکہ آیا تھا۔

وفاقی حکام نے بتایا ہے کہ وہ شخص ایک خودکش منصوبے کے تحت ایک وین کو دھماکے سے اُڑانا چاہتا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُس کی گرفتاری ایک ’اسٹنگ آپریشن‘ کے نتیجے میں عمل میں آئی اور یہ کہ اس میں کوئی اور شخص ملوث نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نفیس نے متعدد دیگر مقامات کو ہدف بنانے کا بھی سوچا تھا، جس میں نیو یارک اسٹاک ایکس چینج بھی شامل ہے۔


آج ہی کے دِن، اس سے قبل، عہدے داروں نے بتایا کہ بم بنانے کے لیے وہ ایک ویئر ہاؤس گیا، لیکن اُس میں فیڈرل ایجنٹوں کی طرف سے فراہم کردہ ناکارہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

بعد ازاں، اُس نے مبینہ طور پر ’فیڈرل رزرو بلڈنگ‘ کے پاس وین کھڑی کی۔ اور، جس گاڑی کو وہ دھماکہ خیز مواد سے نصب وین سمجھ رہا تھا، اُسے دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی۔
XS
SM
MD
LG