رسائی کے لنکس

ترکی: امریکی قونصل خانے پر فائرنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس حملے میں کسی جانی نقصان اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد استنبول میں امریکی قونصل خانے کی عمارت کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ترکی کے شہر استنبول میں پیر کی صبح امریکہ قونصل خانے کی عمارت پر دو مسلح افراد فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔

اس حملے میں کسی جانی نقصان اطلاع نہیں ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک مرد اور ایک عورت ملوث تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق پولیس نے امریکی قونصلیٹ پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو تحویل میں لے لیا ہے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد قونصل خانے کی عمارت کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ترکی میں حالیہ ہفتوں میں تشدد کے کئی واقعات ہوئے، ملک میں تشدد کے کارروائیاں ایسے وقت دیکھی گئیں جب ترکی کی حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں جب کہ شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف بھی ترکی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکی قونصلیٹ پر حملے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ترکی کے علاقے سلطان بیلی میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ کئی دیگر مغربی ممالک کی طرح ترکی ’پی کے کے‘ کو دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے اور حال ہی میں ترکی کی حکومت نے 24 جولائی سے شمالی عراق میں ’پی پی کے‘ ٹھکانوں کے خلافکارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق یکم اگست سے اب تک کی کارروائیوں میں ’پی کے کے‘ کی اہم شخصیات سمیت 260 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کن ذرائع سے یہ اعداد و شمار حاصل کیے گئے۔

XS
SM
MD
LG