رسائی کے لنکس

ودیا بالن شخصی کمزوریوں کا مذاق اڑانے والوں پر برہم


ویڈیو میں ودیا نے قد کاٹھ، رنگ اور وزن پر دوسروں کا مذاق اڑانے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا کبھی انہوں نے سوچا ہے کہ جس شخص کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اس پرکیا گزرتی ہے؟

بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹے قد، سانولے رنگ اور موٹاپے کے باعث لوگوں کے طنز اور مذاق کا سامنا رہا ہے۔

ودیا بالن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی ان ادکاراوؑں میں ہوتا ہے جو بولڈ اور مشکل کردار نبھانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی شخصیت کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ایسے عمل کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

ودیابالن نے اس مخصوص ذہنیت اور ’باڈی شیمنگ‘ کے خلاف مہم کا حصہ بننے کی ٹھانی اور اس سلسلے میں ودیابالن کی ایک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کا آغاز ودیا نے بالی وڈ کے سدا بہارگانے'' کبھی توچھلیا لگتا ہے ۔۔۔" کی دھن پر گنگنا کر کیا اور بالی وڈ کے ایک اور مشہور گانے "نام گم جائے گا۔۔" کی دھن بھی استعمال کی۔

ویڈیو میں ودیا نے قد کاٹھ، رنگ اور وزن پر دوسروں کا مذاق اڑانے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا کبھی انہوں نے سوچا ہے کہ جس شخص کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اس پرکیا گزرتی ہے؟

کبھی کالی تو کبھی موٹی کے القاب سے پکارا جاتا ہے۔ یہ سب بیان کرتے ہوئے ودیا جذبات پرقابو نہیں رکھ سکیں اور ان کے آنسو چھلک جاتے ہیں۔ودیا نے دیکھنے والوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ دنیا کا ہر انسان مختلف ہے اور خاص ہے۔

XS
SM
MD
LG