رسائی کے لنکس

ویتنام کا شہری جس نے 80 سال سے حجامت نہیں کرائی


وین چین نامی شہری ویتنام کے جنوبی علاقے میکانگ ڈیلٹا کے رہائشی ہیں اور انہیں اپنے لمبے بالوں پر فخر ہے۔
وین چین نامی شہری ویتنام کے جنوبی علاقے میکانگ ڈیلٹا کے رہائشی ہیں اور انہیں اپنے لمبے بالوں پر فخر ہے۔

ویتنام کے 92 سالہ بزرگ نے گزشتہ 80 سالوں سے اپنے بال نہیں کٹوائے جس کے باعث ان کے سر کے بالوں کی لمبائی پانچ میٹر ہو چکی ہے۔

وین چین نامی شہری ویتنام کے جنوبی علاقے میکانگ ڈیلٹا کے رہائشی ہیں اور انہیں اپنے لمبے بالوں پر فخر ہے۔

وین چین نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے کو بتایا کہ "مجھے یقین ہے کہ اگر میں نے بال کٹوائے تو میں مرجاؤں گا۔ میں اپنے بالوں میں کنگھی تک نہیں کرتا، ان کا خیال رکھتا ہوں۔ بالوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لیے اسکارف سے ڈھانپتا ہوں تاکہ وہ اچھے نظر آئیں۔"

وین سات خداؤں پر عقیدہ رکھتے ہیں اور ان کے بقول انہوں نے لمبے بال بھی آسمانی طاقتوں کے کہنے پر رکھے ہیں۔ ان کے بال نارنجی رنگ کی پگڑی میں لپٹے رہتے ہیں۔

وہ جس دور میں اسکول جاتے تھے تو اسکول کے قواعد و ضوابط کے مطابق انہیں بال کٹوانا پڑتے تھے لیکن تیسری جماعت میں پہنچنے کے بعد انہوں نے بال کٹوانا چھوڑ دیے اور بالوں کو کنگھا کرنے یا دھونے کا فیصلہ کیا۔

وین چین نے اپنے لمبے بالوں سے متعلق بتایا کہ "مجھے یاد ہے کہ میرے بال کالے، مضبوط اور سیاہ ہوتے تھے میں ان میں کنگھا کیا کرتا تھا لیکن آسمانی طاقتوں کی جانب سے اشارہ ملنے پر میں سمجھ گیا کہ انہوں نے مجھے چن لیا ہے۔"

اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اُن کے بال بہت سخت ہو گئے اور ایسا لگا کہ وہ اب ان کے سر کا مستقل حصہ ہیں۔

وین چین کا بیٹا ان کے لمبے بالوں کی دیکھ بھال میں ان کی مدد کرتا ہے۔ وہ بھی بالوں کے حوالے سے اپنے والد کے عقیدے سے اتفاق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں بظاہر سادہ نظر آتی ہیں لیکن یہ مقدس ہیں۔

XS
SM
MD
LG