رسائی کے لنکس

سیاسی مکالمہ ہی یمن کے مسائل کا واحد حل: امریکہ


فائل
فائل

امریکی محکمہٴ خارجہ نے عدن میں ہونے والی مہلک جھڑپوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خاتون ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں تمام فریق پر زور دیا کہ ’’کشیدگی اور مزید خون خرابے سے احتراز کیا جائے‘‘۔

ترجمان نے یمن کے ’’تمام فریق کے درمیان مکالمے‘‘ کا مطالبہ کیا، تاکہ ’’سیاسی حل تک پہنچا جا سکے‘‘۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ یمن کے عوام کو پہلے ہی شدید انسانی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔ بقول ترجمان، ’’یمن کے اندر مزید بگاڑ پیدا ہونے اور تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں محض پریشانیوں میں اضافہ ہوگا‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’زیادہ مستحکم، متحد اور خوش حال یمن کے حصول کا صرف ایک ہی طریقہ ہے، اور وہ ہے سیاسی مکالمہ‘‘۔

XS
SM
MD
LG