رسائی کے لنکس

ویرات کوہلی کی کرکٹ کے بعد اب بالی وڈ میں ’اینٹری‘


ویراٹ کوہلی کی جانب سے جاری کیا جانے والا پوسٹر اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما
ویراٹ کوہلی کی جانب سے جاری کیا جانے والا پوسٹر اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹر میں 28 ستمبر کو مزید تفصیل منظرِ عام پر آنے کی نوید بھی دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی ایشیا کپ نہیں کھیل رہے کیوں کہ ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کی غرض سے ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا۔ لیکن ان سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ وہ بالی وڈ میں دھماکے دار اینٹری دینے والے ہیں۔

کوہلی اور ان کی شریکِ حیات بالی وڈ کوئن انوشکا شرما کی جوڑی کو بہت سے لوگ شاہی جوڑی کہتے ہیں کیوں کہ دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈز میں اپنے ہنر اور صلاحیتوں کی وجہ سے راج کر رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں کوہلی سپر ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں جس پر ’دی ٹریلر‘ کی عبارت درج ہے۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ویرات کرکٹ کے میدانوں کو فتح کرنے کے بعد اب بالی وڈ میں ڈیبیو کرکے دوسرے لوگوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے موڈ بنا بیٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹر میں 28 ستمبر کو مزید تفصیل منظرِ عام پر آنے کی نوید بھی دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ہی ویرات نے لکھا ہے کہ "10 سال بعد ایک اور ڈیبیو۔۔۔ انتظار نہیں ہورہا۔"

XS
SM
MD
LG