رسائی کے لنکس

وہاب ریاض ان فٹ، بھارت کے خلاف شرکت مشکوک


برمنگھم میں پاکستانی ٹیم نے بھرپور مشق کی لیکن وہاب ریاض اپنے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے باؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے لیکن ایونٹ کے شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض ان فٹ ہو گئے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان جمعرات کو ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت 4 جون کو مدمقابل ہوں گے۔

برمنگھم میں پاکستان نے بھرپور ٹریننگ کی لیکن وہاب ریاض گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سےباؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے۔

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ وہ بولنگ پریکٹس نہیں کرسکے لیکن انہوں نے جم سیشن مکمل کیا۔

وہاب ریاض 78 ایک روزہ میچوں کی 77 اننگز میں 33 اعشاریہ 49 کی اوسط سے مجموعی طور پر 102 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس 46 رنز کے عوض 5 وکٹ ہے۔

وہاب ریاض بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں میں 27 اعشاریہ 88 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG