رسائی کے لنکس

سائرہ اور شہروز سبزواری کی طلاق ہو گئی


دونوں فنکاروں کی علیحدگی کی خبریں پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں سامنے آئی تھیں۔ (فائل فوٹو)
دونوں فنکاروں کی علیحدگی کی خبریں پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں سامنے آئی تھیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان ٹی وی کی فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق دونوں فن کاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی ہے۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں نے زندگی کے آٹھ برس ایک ساتھ گزارے تھے۔

سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کی خبریں پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں سامنے آئی تھیں۔ لیکن کسی کی جانب سے بھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی جب کہ شہروز کے والد اور ٹی وی کے نامور فن کار بہروز سبزواری نے باقاعدہ ان خبروں کی تردید کی تھی۔

شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں باہمی رضا مندی سے علیحدہ رہنے کی خبر دی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، طلاق نہیں۔

تاہم اب دونوں فن کاروں کی جانب سے باقاعدہ طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں فن کاروں کی جانب سے اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گو کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں گے تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار پائے جس کی وہ حق دار ہے۔

شہروز نے عوام اور میڈیا سے اپنی ذاتی زندگی کا خیال کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔

دوسری جانب سائرہ نے بھی یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جو علیحدگی کی تصدیق ہے۔

XS
SM
MD
LG