رسائی کے لنکس

مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر وائٹ ہاؤس کا جزوی لاک ڈاؤن


یہ لاک ڈاؤن ایسے میں ہوا جب کچھ ہی گھنٹے قبل صدر براک اوباما میموریل ڈے پر آرلنگٹن نیشنل سمیٹری میں خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس واپس لوٹے تھے

سکریٹ سروس کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ پیر کے روز وائٹ ہاؤس کو کچھ دیر تک لاک ڈاؤن کیا گیا جب ایک نام ظاہر نہ کی گئی خاتون نے شمالی طرف سے پراپرٹی کے اندر دھات کا ایک پیکٹ پھینکا۔

فوری طور پر تفتیش کے لیے ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہونے والے عملے کو بلوایا گیا، جس میں خطرناک قسم کے مواد سے متعلق دستہ شامل ہے۔ اہل کاروں نے بتایا کہ احتیاطی تلاش کے دوران پتا چلا کہ دھات کا پیکٹ نقصان دہ نہیں تھا۔

یہ لاک ڈاؤن اس وقت ہوا جب کچھ ہی گھنٹے قبل صدر براک اوباما میموریل ڈے پر آرلنگٹن نیشنل سمیٹری میں خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس واپس لوٹے تھے۔

جس خاتون نے جنگلے کے اندر یہ مبینہ پیکیج پھینکا تھا اُنھیں حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر کی فیملی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG