رسائی کے لنکس

logo-print

وائٹ ہاؤس کا روز گارڈن آرائش کے بعد کھول دیا گیا


فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس کے تاریخی روز گارڈن کو آرائشی کام مکمل ہونے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سرکاری طور پر اسے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

ہفتے کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتونِ اول نے کہا کہ روز گارڈن میں کی جانے والی تبدیلیوں میں تعمیرات اور باغبانی کے ماہرین کے علاوہ ڈیزائن اور تاریخی مقامات کی حفاظت کرنے والے ماہرین بھی شامل تھے۔

خاتونِ اول منگل کو اسی مقام سے ری پبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کریں گی۔

روز گارڈن کو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے دور میں تعمیر گیا تھا۔ خاتون اول نے کہا کہ گزشتہ چھ دہائیوں میں اس مقام پر بہت سی اہم تقریبات منعقد کی گئیں۔ اسے مشہور باغبان بنی میلن نے مکمل کیا تھا۔

اب روز گارڈن میں نئے پھول لگائے گئے ہیں اور راہ داریوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقام پر معذور افراد کی آمد کے لیے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

روز گارڈن کی آرائش کا یہ منصوبہ نجی افراد کے چندے سے مکمل ہوا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر آنے والی مجموعی لاگت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG