رسائی کے لنکس

ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ ٹیلر اور گرینڈے کے نام


بہترین ویڈیو کا ایوارڈ ٹیلر سوئفٹ کو ملا جب کہ آریانا گرینڈے کو سال کی بہترین فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
بہترین ویڈیو کا ایوارڈ ٹیلر سوئفٹ کو ملا جب کہ آریانا گرینڈے کو سال کی بہترین فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

'ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ 2019' کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سال کی بہترین ویڈیو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے 'یو نیڈ ٹو کام ڈاؤن' کو دیا گیا ہے۔

آریانا گرینڈے کو سال کی بہترین فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔ انہی کا گایا ہوا گانا ’بوائے فرینڈ‘ ’سانگ آف سمر‘ قرار پایا ہے۔

نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران فنکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق جن دیگر کیٹیگریز میں مختلف فنکاروں کو ایوارڈز دیے گئے ہیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

سال کا بہترین گانا رہا 'اولڈ ٹاؤن روڈ' (ری مکس) جسے بلی رے سائرس نے گایا ہے۔

مائیکل جیکسن ویڈیو 'وینگارڈ ایوارڈ' مسی ایلیوٹ کو ملا۔

بہترین نئے فنکار کا ایوارڈ بلی ایلیش کو دیا گیا ہے جب کہ بیسٹ کلیکشن کا ایوارڈ شیون مینڈس اور کامیلا کیبیلو کی تخلیق 'سینوریٹا' حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بہترین گروپ کا ایوارڈ 'بی ٹی ایس' کے نام رہا جب کہ بیسٹ پاپ کا ایوارڈ جوناس برادرز کے ’سکر‘ ، بیسٹ ہپ پاپ کا ایوارڈ فنکار کار دی بی کی تخلیق 'منی' کو دیا گیا۔

بہترین راک 'پینک، ایٹ دی ڈسکو' کا 'ہائی ہوپس' قرار دیا گیا۔ فنکارہ آریانا گرینڈے کا گانا 'سانگ آف سمر' قرار پایا جب کہ بیسٹ ڈائریکشن کا ایوارڈ بھی آریانا گرینڈے کے ’سیون رنگز‘ کو دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG