رسائی کے لنکس

اب پاکستانی فن کار نہیں لیں گے، کرن جوہر


ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ حب الوطنی محبت پھیلانے سے ظاہر ہوتی ہے اور ہمیشہ اپنے کام سے محبت ہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

بالی وو ڈائریکٹر اور پرو ڈیوسر کرن جوہر نے آئند کسی بھی پاکستانی اداکار کو اپنی فلموں میں کام نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کو ممبئی سے جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جس وقت انہوں نے اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کو سائن کیا تھا دونوں ممالک میں کشیدگی جیسی کوئی بات نہیں تھی اب میری فلم ریلیز کے لئے تیار ہے تو اس پر پابندی لگانا زیادتی ہوگی۔

کرن جوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت اور عوام کے جذبات کی قدرکرتا ہوں لیکن جن لوگوں نے ملک کےخلاف کہا ان کے بیانات پر دکھ ہے۔ آئندہ پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ حب الوطنی محبت پھیلانے سے ظاہر ہوتی ہے اور ہمیشہ اپنے کام سے محبت ہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

صرف فنکارہی نشانہ کیوں بنتے ہیں، پریانکا چوپڑہ
ادھر بالی وڈ کی میگااسٹارپریانکاچوپڑہ کاکہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں صرف فنکاروں کونشانہ ہی کیوں نشانہ بنایا جاتاہے۔ زندگی کے دوسرے شعبوں مثلاًسیاست یا تجارت سے جڑے لوگوں پربات کیوں نہیں کی جاتی؟

بھارتی ٹی وی چینل’ این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویومیں پریانکا چوپڑہ نے کہا ’’ ملکی مفاد میں حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں لیکن ہر بار دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی صورت میں آرٹسٹوں کوہی ہدف بنانا صحیح نہیں۔ فنکارنہ تو کبھی کسی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں جو منفی ہو۔‘‘

پریانکا چوپڑہ بھارتی فوج کے ایک سابق افسر کی بیٹی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کشیدگی کی وجہ سے انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور کچھ دیگر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG