رسائی کے لنکس

logo-print

عالمی کپ میں پاکستان انگلستان کے مقابل


نئی دہلی میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے میں 12گول سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں انگلستان کے ہاتھوں شکست اُٹھانی پڑی تھی۔

جمعرات کو دیگر میچوں میں پاکستان کا مقابلہ اہم میچ میں انگلستان سے جب کہ میزبان بھارت کا سپین کی ٹیم سے ہو رہا ہے۔

پاکستان اور انگلستان کے درمیان میچ پاکستان کے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے اِس بارے میں سابق کپتان اصلاح الدین نے اچھے کھیل کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیےکوالی فائی کرنا چاہتی ہے تو نہ صرف انگلستان بلکہ اُس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

XS
SM
MD
LG