رسائی کے لنکس

واشنگٹن پوسٹ، سی این این، ٹائم میگزین کی ویب سائٹ ہیک


اِس سے قبل، اِسی ہفتے ’سیریئن الیکٹرونک آرمی‘ نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے

شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں نےتین اہم امریکی اخباری اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر دیا ہے۔

’دِی واشنگٹن پوسٹ‘ اخبار، سی این این اور ٹائم میگزین نے جمعرات کو بتایا کہ ہیکرز کچھ ٕ مخصوص نیوز لنکس کو ’سیرئین الیکٹرونک آرمی‘ کی ویب سائٹ سے جوڑ دیتے تھے، جو کہ شامی صدر کی حکومت کے ٕحامیوں کا ایک ٹولہ ہے۔

میڈیا کے اِن اداروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے دفاعی تدابیر اختیار کی ہیں اور قابل اعتراض موڈول کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے ذریعے اُن کے صفحات کا رُخ دوسری سمت موڑ دیا گیا تھا۔

’سیرئین الیکٹرونک آرمی‘ نے ٹوئٹ کی گئی ایک پوسٹ میں اِن حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ہیک ہونے والوں اور ذمہ داری قبول کرنے والے ٹولے کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ویب سائٹس تک یہ رسائی ’آؤٹ برین‘ نام کی سفارشی سروس کے ذریعے کی، جو اخباری تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتی ہے۔


اِس سے قبل، اِسی ہفتے ’سیریئن الیکٹرونک آرمی‘ نے ’نیو یارک ٹائمز ‘کےفیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے۔
XS
SM
MD
LG