رسائی کے لنکس

یملا پگلا دیوانہ 2 کی لیسٹر میں فلم بندی


یملا پگلا دیوانہ
یملا پگلا دیوانہ

اس فلم کے مرکزی کرداروں میں دھرمیندر، سنی دیول اوربوبی دیول پر مشتمل باپ بیٹوں کی جوڑی ایک مرتبہ پھر اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے آرہے ہیں

برطانیہ لیسٹریونیورسٹی ان دنوں ہندی فلمی صنعت کے مشہورفلمی ستاروں کے لیے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

یملہ پگلا دیوانہ 2‘ فلم سیکوئل ہے گذشتہ برس کی سپر ہٹ کامیڈی ڈرامہ فلم' یملہ پگلا دیوانہ' کا۔اس فلم کے مرکزی کرداروں میں دھرمیندر، سنی دیول اور بوبی دیول پر مشتمل باپ بیٹوں کی جوڑی ایک مرتبہ پھر اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے آرہے ہیں ۔
فلم کا نام لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی فلم پرتگیا (1975) کے مشہور گانے' میں جٹ یملہ پگلہ دیوانہ' سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔

سو افراد پر مشتمل فلمی عملہ گذشتہ ماہ سےیونیورسٹی کیمپس اور ہال میں فلم کےسین فلم بندکر رہا ہے۔ فلم کی نوے فیصد عکس بندی برطانیہ میں کی جا رہی ہے،جبکہ فلم کا کچھ حصہ بنارس ہندوستان اور اسکاٹ لینڈ میں فلمایا گیا ہے۔

سنی دیول کے لیے لیسٹر آنا مانو اپنے گھر واپس آنے کے مترادف ہے۔ان کی بیوی کا تعلق یہیں سے ہے اور ان کے دونوں بچوں کی پیدائش بھی لیسٹر کی ہے ۔

یونیورسٹی میڈیا کے ترجمان' اطہر مرز' ا نے وی او اے سے خصوصی بات چیت کی جس میں ا نھوں نے بتایا کہ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا اسٹاف نومبر کے آخر تک اپنا کام ختم کر لے گا ۔تاہم، فلم کی شوٹنگ کوحقیقتا اتنے قریب سے دیکھنا یونیورسٹی طلبا کےلیے بہت دلچسپ تجربہ رہا خصوصا ہماری اسٹوڈنٹس آف آرٹ اور ہسٹری کے طالب علم فلم کی تکنیکی معاونت میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس طرح انھیں فلم میکنگ کی ضرورتوں کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

مسٹر اطہر کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے یہ بات خوش ائند ہے کہ بولی وڈ فلم کے ذریعہ ساری دنیا میں ان کی یونیورسٹی کو بھی جانا جائے گا، کیونکہ بولی وڈ فلمیں دنیا بھرمیں شائقین ہندی فلم کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرمیندر ،سنی اور بوبی یونیورسٹی طلبا کے ساتھ گھل مل چکے ہیں، جب کہ دوسری طرف یونیورسٹی طلبا میں بھی کافی گرم جوشی پائی جاتی ہے۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ میں بوٹینک گارڈن ،لائبرری اور یونین ہال کو استعمال کیا گیاہے ۔ اِسی طرح فلم کےایک سین میں جویونیورسٹی کےیونین ہال میں فلمایا گیا اس میں ہمارے طلبا نےبھی ایکسٹرا کےطور میں کا م کیا ہے، جبکہ فلم میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ مینجر دھرمیندر اشوک بھی ایک کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی پرم ویر(سنی دیول) کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ میں ایک بینک ریکوری ایجنٹ ہے جبکہ دوسری طرف دھرم (دھرمیندر )اور گوجندرسنگھ (بوبی دیول ) بنارس کے ٹھگ ہیں جو ایک بڑی آسامی کو پھانسنے کے لیے برطانیہ آتے ہیں۔ اُن کی آپس میں مڈبھیڑ ہوتی ہے اورپھر دونوں ہی ایک دوسرے کو سیر پر سوا سیر ثابت ہوتے ہیں ۔فلم کی ہیروئین نیہا شرما اور ماڈل کرسٹین ہیں،جبکہ فلم کےہدایتکار سنگیت سیون ہیں اورفلم کو پروڈیوس کیا ہے دھرمیندر فلم لمیٹڈ اور سنی ساؤنڈ پرائیوٹ لمیٹڈ نے یہ فلم 2013ءمیں جون کے مہینے تک نمائش کے لیے پیش کر دی جائےگی ۔
XS
SM
MD
LG