رسائی کے لنکس

یمن: جھڑپوں میں پانچ فوجیوں سمیت 23 ہلاک


یمن میں فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں فوج اور القاعدہ سے جڑے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کی صبح جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب شدت پسندوں نے صوبہ ابایان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا۔ یمن میں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے القاعدہ کے جنگجوؤں نے اس علاقے میں اپنی پوزیشن کو مستحکم بنایا ہے۔

حکام کے بقول اس لڑائی میں مارے جانے والوں میں 18 جنگجو اور ایک کرنل سمیت پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG