رسائی کے لنکس

صدر زرداری پر سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے: سوئٹزرلینڈ


صدر زرداری پر سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے: سوئٹزرلینڈ
صدر زرداری پر سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے: سوئٹزرلینڈ

سوئس حکام نے کہا ہے کہ اُنھوں نے پاکستان کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، کیونکہ بقول سوئس حکام صدر کو مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے اِس ہفتے ملک میں احتساب کے سب سے بڑے ادارے کو حکم دیا تھا کہ وہ ججوں کی جانب سے اِس سال این آر او کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سوٹزرلینڈ سے کہے کہ وہ صدر زرداری کے خلاف مقدمات پر بھر غور کرے۔

این آر او نے بدعنوانی کے الزامات میں صدر زرداری اور دیگر ہزاروں افراد کو تحفظ فراہم کر رکھا تھا، جِن میں سیاست داں اور سرکاری عہدے دار شامل ہیں۔

اگرچہ سوئس حکام نے صدر زرداری پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا ہے، ان کے سیاسی حلیفوں پر پاکستان کی عدالتوں میں مقدمے شروع کیے جا سکتے ہیں۔

ایک سوئس عدالت نے صدر زرداری اور بے نظیر بھٹو پر کالا دھن سفید کرنے کا الزام عائد کیا تھا، لیکن 2008ء میں اس کیس پر مزید کارروائی روک دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG