رسائی کے لنکس

محمد زبیرعمر سندھ کے نئے گورنر ہوں گے


محمد زبیر عمر پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بھائی ہیں۔ نرم گوئی کے حوالے سے مشہور ہیں۔

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمرکو گورنر سندھ بنائے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اس بات کی تصدیق محمد زبیرعمر نے مقامی الیکٹرونک میڈیا سے بات چیت میں کی۔

ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جلد جاری کئے جانےکی خبریں ہیں۔

محمد زبیر عمر پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بھائی ہیں۔ نرم گوئی کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے فارغ التحصیل ہیں ۔

سن 1981 سے 2007 تک وہ آئی بی ایم میں خدمات انجام دیتے رہے۔ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی کا پس منظر رکھنے کے حوالے سے وہ کراچی کے مسائل سے بھی پوری طرح آگا ہ ہیں، اس لئے وہ کراچی اور اندرون سندھ کی تمام جماعتوں کے درمیان بہتر طریقے سے پل کا بھی کردار اداکرسکتے ہیں۔

گورنر سندھ کا عہدہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوا تھا جبکہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی اس دوران قائم مقام گورنر کے طور پر سرکاری فرائض انجام دیتے رہے۔

سعیدالزمان صدیقی نے9 نومبر 2016 کو31ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم وہ صرف 2 ماہ 2 دن اس عہدے پر فائز رہے اور 11جنوری 2017 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

سعید الزماں صدیقی سے قبل متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عشرت العباد اس عہدے پر 14سال تک تعینات رہنے کے بعد مستعفی ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG