چیمپیئنز ٹرافی: فائنل میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے رکھی ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اتوار کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ بارش کے باعث مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا ہے۔

انگلینڈ نے سیمی فائنل میں کھیلائی جانے والی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنن فائنل میچ میں شرکت کر رہے ہیں۔

بھارت نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

1998ء سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے۔ مستقبل میں اس کی جگہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ لے گا۔

بھارت اس سے قبل دو بار فائنل میں پہنچا۔ 2000ء میں اسے نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی جب کہ 2002ء کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

مشترکہ اعزاز کی وجہ بھی بارش ہی تھی کیونکہ اس نے دونوں روز میچ کو متاثر کیا اور بالآخر دونوں ٹیموں کو ہی فاتح قرار دے دیا گیا۔

انگلینڈ صرف 2004ء میں صرف ایک بار چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچ سکا جس میں اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔