افغانستان: داعش کے خلاف کارروائی میں ایک امریکی اہل کار ہلاک

افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجی، فائل فوٹو

افغانستان میں ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی اہل کار ہلاک ہوگیا۔

امریکی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں امریکی اور افغان فورسز کے اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جانی نقصان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔

فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس واقعہ کے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔