پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور اس کی افواج ملک کے جوہری پروگرام کے خلاف تمام مذموم عزائم کو موثر انداز میں ناکام بنا دیں گی۔
کراچی کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات نہیں دی جاتیں ہیں۔
وسطی علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے جاری کارروائی میں حکام کے مطابق اب تک کم ازکم 40 جنگجوؤں کو ہلاک اور اُن کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان بھر کے منتخب ایوانوں کے ذریعے آئینی اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے قومی و عوامی معاملات پر بھرپور اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے
رحمن ملک نے کئی ماہ کے تعطل کے بعد پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ تین کروڑ 60 لاکھ ایسے افراد کے نام ان فہرستوں میں شامل کیے گئے ہیں جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے۔
وفاقی کابینہ کی طرف سے سال 2010ء میں منظور کی جانے والی ایک حکمت عملی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 2012ء کے بعد پاکستان میں رہ جانے والے افغان مہاجرین کی درجہ بندی کی جائے گی۔
منظور احمد وٹو نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو برصغیر میں کو ئی نیا تنازع کھڑا کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔
احمد مختار نے بتایا کہ اگر بالفرض ملاعمر پاکستان میں تھا بھی تو دومئی کے واقعہ کے بعد وہ یقیناً یہاں سے فرار ہو گیا ہوگا۔
’انتہا پسند عناصر اُن بچو ں کو جنسی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں اورنفسیاتی دباؤ ڈال کر ان بچوں کو باور کر ایا جاتا ہے کہ اُنھیں ایک درست مقصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔“
وزارت انسداد منشیات کے سیکرٹری افتخار احمد نے بتایا کہ پاکستان کے راستے اسمگل ہونے والی افغان منشیات ملک میں نشے کےعادی افراد کی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف کی اس تنقید کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کے بیان پر حکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت مفاہمت کی پالیسی پر کاربند ہے۔
اکثر پناہ گزین اب پاکستان میں ناصرف مختلف شعبوں میں محنت مزدوری کر رہے ہیں بلکہ بعض اپنا کاروبار بھی چلا رہے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس سال ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضلع کی سطحی پر قائم متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔
اراکین پارلیمان اپنی قومی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے نا صرف خود ٹیکس ادا کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔
صحافتی تنظیموں کے بقول حکومت کی طرف سے صحافیوں کے مطالبے پر توجہ نہ دینے یہ احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔
مصر میں پاکستان کے سفارت خانے اور انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل احمد شجا ع پاشا نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تین روز میں دونوں اعلیٰ عہدے داروں کا تبادلہ نا کیا گیا تو اْن کی تنخواہیں روک دی جائیں۔
عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ احتساب کے اس عمل کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اراکین پارلیمان خود اپنے آپ کو بھی احتساب کے لیے پیش کریں۔
وزیر خزانہ نے دفاعی بجٹ میں گیارہ فیصد سے زائد اضافے پر کہا کہ سلامتی کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ملکی دفاع کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
مزید لوڈ کریں