رسائی کے لنکس

امریکی کاشت کاروں کو غیرملکی محصولات سے بچانے کے لیے 12 ارب ڈالر کا پیکج

زراعت کے لیے امریکی وزیر سونی هرڈیو، فائل فوٹو
زراعت کے لیے امریکی وزیر سونی هرڈیو، فائل فوٹو

امریکی اجناس اور زرعی مصنوعات چین اور کئی دوسرے ملکوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ جوابی ٹیکسوں کے باعث برآمد میں کمی کے نتیجے میں امریکی کاشت کاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

امریکی کاشت کاروں کو غیرملکی محصولات سے بچانے لیے 12 ارب ڈالر کا پیکیج

امریکی حکومت نے ان امریکی کاشت کاروں کے لیے، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی پالیسیوں سے مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری مالی مدد کا اعلان منگل کے روز زراعت کے محکمے نے کیا ۔

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے کئی ملکوں سے امریکہ میں لائے جانے والے سامان پر محصولات میں اضافہ کیا ہے، جس کا جواب امریکی سامان پر اسی شرح سے ٹیکس کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

امریکی اجناس اور زرعی مصنوعات چین اور کئی دوسرے ملکوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ جوابی ٹیکسوں کے باعث برآمد میں کمی کے نتیجے میں امریکی کاشت کاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

زراعت کے وزیر سونی پرڈیو نے ایک کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج جن اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اس سے یہ پیغام دینا ہے کہ دوسرے ملک ہماری زرعی پیداوار سے منسلک لوگوں کو ڈرا دھمکا کر امریکی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اپنے محنت کش کاشت کاروں کو غیر دوستانہ اور غیر قانونی محصولات کے بوجھ سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کرے گی۔

XS
SM
MD
LG