رسائی کے لنکس

ومبلڈن کا فائنل اینڈی مرے نے جیت لیا


Andy Murray
Andy Murray

اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو 4 - 6، 5 - 7 اور 4- 6سے شکست دی۔

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز فائنل جیت لیا ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے مقابلے میں اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو 4 - 6، 5 - 7 اور 4- 6سے شکست دی۔
اینڈی مرے کی فتح کو اس اعتبار سے تاریخی قرار دیا جارہا ہے کہ برطانیہ کے کسی کھلاڑی نے 77سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
برطانیہ نے آخری مرتبہ 1936ء میں یہ خطاب جیتا تھا۔ اس وقت جیت کی مہر فریڈ پیری نے اپنے نام کی تھی۔
آج کے کھیل کے پہلے سیٹ میں اینڈی مرے نے 4-6 سے جیت کر سبقت حاصل کی۔انہوں نے دوسرا سیٹ 7-5سے جیتا۔
XS
SM
MD
LG