رسائی کے لنکس

امریکی شہر ایناپلس میں اخبار کے دفتر پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک


اپناپلس میں شونگ کے مقام پر پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ 28 جون 2018
اپناپلس میں شونگ کے مقام پر پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ 28 جون 2018

ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں لوگوں کو اپنے ہاتھ سر پر رکھے عمارت سے باہر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ گاڑیاں کھڑی کرنے کی جانب سے عمارت سے باہر نکلیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپلس کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک اخبار کے نیوز روم میں ایک شخص نے فائزنگ کر دی جس سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایناپلس سے شائع ہونے والے ایک اخبار کیپیٹل گزٹ کے ایک رپورٹر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک مسلح شخص نے متعدد افراد کو گولیاں ماری ہیں۔ رپورٹر فل ڈیوس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص شیشے کے دروازے سے وہاں کام کرنے والے کئی افراد پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کسی شخص کے لیے اس سے زیادہ بھیانک چیز اور کیا ہوگی کہ وہ اپنی میز کے نیچے چھپی ہوئی حالت میں کئی لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھے اور پھر بندوق میں گولیاں بھرنے کی آوازیں سنے۔

اخبار بالٹی مور سن نے ، جس کے پاس اناپلس سے شائع ہونے والے اخبار کیپیٹل کی بھی ملکیت ہے، کہا ہے کہ ایک رپورٹر نے شوٹنگ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر کے دوران پیش آیا۔

الکوحل ، تمباکو اور دھماکہ خیز مواد اور آتش اسلحہ کے کنٹرول سے متعلق وفاقی ادارے نے کہا ہے وہ شوٹنگ کے مقام کی طرف جا رہے ہیں۔

این ارونڈل کاؤنٹی کے محکمہ پولیس کے ترجمان مارک لمن سکی نے بتایا کہ ہے جس عمارت میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی، عہدے دار ان کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں لوگوں کو اپنے ہاتھ سر پر رکھے عمارت سے باہر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ گاڑیاں کھڑی کرنے کی جانب سے عمارت سے باہر نکلیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ عمارت میں موجود لوگوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG