رسائی کے لنکس

مستونگ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں تین اہل کار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ستار کاکڑ

بلوچستان کے جنوبی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں تین اہل کار ہلاک اور زخمی ہو گئے جنہیں مستونگ کے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کو ئٹہ کراچی قومی شاہر اہ پر ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکو چہ میں عزیز چیک پوسٹ پر افطار کے وقت دو خودکش حملہ آور داخل ہوئے جن میں سے ایک نے چیک پوسٹ پر تعینات اہل کاروں کے قریب جا کر خود کو اپنے جسم کے ساتھ باندھے گئے بارودی مواد میں دھماکے سے اُڑا دیا۔

اس دھماکے کے بعد حملہ آور کے دوسرے ساتھی کو قریب ہی ایک دُکان کی چھت پر بیٹھے فر نٹیر کو ر کے اہل کاروں نے دھماکے کی جگہ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ لیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

دھماکے کے زخمیوں کو غو ث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان، پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور موقع پر موجود شواہد جمع کئے۔

اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طر ف سے قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے پہلے صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والے اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحر یک طالبان پاکستان یا اس سے وابستہ تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کے اس جنوب مغربی صوبے میں رواں سال کے دوران گزشتہ پانچ ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں پر یہ ساتواں حملہ تھا۔

رواں سال کے جنوری اور فروری میں پولیس اور ایف سی پر دو ، دو ، مارچ ، اپریل اور مئی میں بھی ایک ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ فرنٹیر کور بلوچستان کی مدد گار سینٹر پر پانچ خودکش بمبار وں نے حملہ کیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے حملے کو ناکام بنا کر پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG