رسائی کے لنکس

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار عسکریت پسند ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دهشت گردوں کے زیر استعمال 4 ٹھکانے مسمار کر دیئے اور بھاری مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

بلو چستان کے مشرقی ضلع ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیرکور بلوچستان اور حساس ادارے نے ایک کارروائی کے دوران ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم گروپ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا ۔

فوج کے ادارہ آئی ایس پی ار کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پشنی میں دهشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ، جس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دهشت گردوں کے زیر استعمال 4 ٹھکانے مسمار کر دیئے اور بھاری مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

قبضے میں لیے گئے اشیاء میں 13 مائینز، 31آئی ای ڈیز , 80 ہینڈ گرینیڈز, 20 کلوگرام بارود, 20 راکٹ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز, مواصلاتي آلات اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔

ہلاک اور گرفتار دهشت گرد بھتہ خوری, اغوا برائے تاوان, سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG