رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: برازیل اور میکسیکو دوسرے مرحلے میں


Neymar
Neymar

پیر کو ہونے والے 'گروپ – اے' کے میچز میں برازیل کا مقابلہ کیمرون سے تھا جو میزبان ٹیم نے 1-4 سے جیت لیا جب کہ میکسیکو نے کروشیا کو 1-3 سے ہرایا۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے 'گروپ – اے' سے میزبان برازیل اور میکسیکو نے دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پیر کو ہونے والے 'گروپ – اے' کے میچز میں برازیل کا مقابلہ کیمرون سے تھا جو میزبان ٹیم نے 1-4 سے جیت لیا جب کہ میکسیکو نے کروشیا کو 1-3 سے ہرایا۔

برازیل کی جانب سے پہلا گول 17 ویں منٹ میں نیمر نے کیا جو بیسویں فٹ بال ورلڈ کپ کا 100 واں گول تھا۔ نو منٹ بعد ہی کیمرون کی جانب جوئل مٹیپ نے گول کرکے برازیل کی برتری ختم کردی۔

میچ کے 35 ویں منٹ میں نیمر نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جسے بعد میں فریڈ اور فرنانڈینو نے گول کرکے مزید مستحکم کردیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کا یہ 100 واں میچ تھا جسے جیت کر میزبان ٹیم دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے جہاں ہفتے کو اس کا مقابلہ 'گروپ-بی' کی رنر– اپ ٹیم چلی کے ساتھ ہوگا۔

پیر کو ہونے والے 'گروپ – اے' کے دوسرے میچ میں میکسیکو کروشیا کو 1-3 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو اتوار کو گروپ-بی' کی سرِ فہرست ٹیم اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست نیدرلینڈز کا سامنا کرے گا۔
XS
SM
MD
LG