رسائی کے لنکس

کار واش کے کوڑے دان سے ملنے والا چیک مالک کے حوالے


کار واش (فائل)
کار واش (فائل)

کاریں دھونے والے ایک مزدور کو کار واش کے کوڑے دان سے کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند امریکیوں کی امداد کیلئے انٹرنل ریوینیو سروس (آئی آر ایس) کی جانب سے جاری کردہ 1200 ڈالر کا چیک ملا، جسے اس نے اسکے مالک تک پہنچا دیا۔

اینٹونیو ہرنینڈز کو گرین وِل کار واش کے کوڑے دان سے صفائی کرتے وقت ایک چیک ملا۔ اینٹونیو کی بیٹی مشیل ایل واراڈو نے ایک مقامی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ باپ بیٹی نے چیک سے اس کے مالک کا پتا لگایا، جن کا نام چارلس تھامپسن ہے۔

چارلس نے حال ہی میں اپنا گھر تبدیل کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ اُنہیں توقع نہیں تھی کہ انہیں نئے ایڈریس پر چیک ملے گا۔

مقامی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے، تھامپسن نے بتایا کہ وہ تعمیراتی مزدور ہیں اور دن رات کام کرتے ہیں۔ وہ اپنے مکان کا کرایہ دینے میں تھوڑا پیچھے تھے، لیکن یہ رقم ملنے کے بعد، اب اُن کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

ہررنینڈز نے بتایا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ تھامپسن کو ان کا چیک لوٹا سکے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت تھامپسن کو بھی علم نہیں کہ یہ چیک کار واش گیراج تک کیسے پہنچا۔

مشیل نے بتایا کہ آج کل کی غیر یقینی صورتحال میں تھامپسن کیلئے اس چیک کا حصول بہت اہمیت کا حامل تھا۔

امریکیوں کی امداد کے لئے، آئی آر ایس نے ملک بھر میں کروڑوں شہریوں کو امدادی چیک روانہ کئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG