رسائی کے لنکس

کراچی: چینی شہری ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی


فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق یہ بم گلشن حدید میں ہائی وے کے قریب گرین بیلٹ میں رکھا گیا تھا اور جیسے ہی چینی شہری کی گاڑی اس کے قریب سے گزری اس میں دھماکا ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک چینی شہری کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور اس کا ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق، دھماکے کے مقام پر پولیس کو سندھی زبان میں ایک پمفلٹ ملا ہے جس میں ’’سندھ کے قدرتی وسائل پر غیرملکیوں کے قبضے‘‘ کی مذمت کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ بم گلشن حدید میں ہائی وے کے قریب گرین بیلٹ میں رکھا گیا تھا اور جیسے ہی چینی شہری کی گاڑی اس کے قریب سے گزری اُس میں دھماکا کر دیا گیا، جس سے چینی شہری فن چی اور اس کا ڈرائیور طارق عزیز زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منقل کر دیا گیا ہے۔

اعلیٰ صوبائی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر کام کے سلسلے میں اس وقت کراچی میں سینکڑوں چینی شہری مقیم ہیں۔

منصوبے کی تکمیل کے دوران اور اس کے بعد مزید چینی شہریوں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

پاکستان کئی مرتبہ چینی حکام کو یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ ملک میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرے گا۔

رواں ماہ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران بھی اعلیٰ چینی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:27 0:00

XS
SM
MD
LG