رسائی کے لنکس

گلالئی اسماعیل اور والدین کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل مقرر


خیبر پختونخوا کی حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک امریکہ میں مقیم خاتون کارکن گلالئی اسماعیل اور پاکستان میں موجود ان کے والدین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا تقرر کر دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
خیبر پختونخوا کی حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک امریکہ میں مقیم خاتون کارکن گلالئی اسماعیل اور پاکستان میں موجود ان کے والدین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا تقرر کر دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا کی حکومت نے امریکہ میں مقیم انسانی حقوق کی کارکن گلالئی اسماعیل اور پاکستان میں موجود ان کے والدین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا تقرر کر دیا ہے۔

گلالئی اسماعیل گزشتہ برس ستمبر میں امریکہ جا چکی ہیں۔ جب کہ ان کے والدین مختلف مقدمات میں گزشتہ دو سال سے مختلف عدالتوں میں کیسز کی پیروی کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی کابینہ نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں گلالئی اسماعیل اور ان کے والدین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی کے لیے خصوصی وکیل کے تقرر کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعرات کو عدالت نے ان کو آگاہ کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لیے سرکاری وکیل کا تقرر ہو چکا ہے۔ جب کہ کارروائی شروع ہونے والی ہے۔

پروفیسر اسماعیل کے وکیل فضل الٰہی نے اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گلالئی اسماعیل کے والدین کے خلاف مقدمے میں درج بعض دفعات کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔ لہذا ان دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔

'گلالئی امریکہ میں سیاسی پناہ کے لئے الزامات لگا رہی ہیں'
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:00 0:00

گلالئی اسماعیل اور ان کے والدین کے خلاف درج ہونے والے مقدمات سے متعلق عدالتی کارروائی پر صوبائی حکومت نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ نہ ہی سیکیورٹی حکام یا سول انتظامیہ کا کوئی عہدیدار اس پر حکومتی مؤقف دینے کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

پشاور کی اسی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رواں برس جولائی میں گلالئی اسماعیل اور ان کے والدین کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں معاونت کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

پروفیسر اسماعیل کے وکیل فضل الٰہی ایڈووکیٹ کے مطابق حکومت نے ان ہی دفعات کے تحت دوبارہ مقدمات کی پیروی کے لیے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف فضل الٰہی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے درخواست دائر کر کے عدالت سے الزامات مسترد کرنے کی درخواست کی۔

'وہ ہمیشہ کے لئے میری آواز بند کرنا چاہتے تھے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:45 0:00

فضل الہیٰ ایڈووکیٹ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ گلائی اسماعیل اور ان کے والدین پر الزام ہے کہ ستمبر 2013 کو پشاور کے چرچ اور 2015 میں حیات آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ان کی طرف سے مالی معاونت کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG