رسائی کے لنکس

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی


فائل
فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، مصباح الحق نے 13 رنز بنائے، جبکہ شاہد آفریدی نے 61 رنز بنائے؛ جبکہ حارث سہیل 85 رنز بناکر 'ناٹ آوٹ' رہے، اور یوں، پاکستان کو میچ میں فتحیاب کیا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی سیریز کے مقابلوں میں، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1٫0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، مصباح الحق نے 13 رنز بنائے، جبکہ شاہد آفریدی نے 61 رنز بنائے؛ جبکہ حارث سہیل 85 رنز بناکر 'ناٹ آوٹ' رہے، اور یوں، پاکستان کو میچ میں فتحیاب کیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں، شاہد آفریدی نے ایک وکٹ سمیت سات چوکے اور چھکا مارا، جبکہ محمد عرفان نے 3،اور وہاب ریاض 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دبئی میں ہونےوالے کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کھیل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پیر کے روز کھیلے جانےوالے ایک روزہ میچ سیریز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بیٹنگ کے دوران، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 اورز پر 246 رنز بنائے تھے، جس کے مقابل، اب پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر فتح حاصل کرلی۔

پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض نے اپنی بہترین باولنگ سے نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کو 26 رنز پر پویلین لوٹ جانے پر مجبور کردیا؛ جبکہ پاکستان کے مقابل ٹیم کے 44 اوورز پر 3 کھلاڑی آوٹ اور دو کھلاڑی 14 اور 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

میچ میں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی روز ٹیلر بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے، ایک شاندار سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

XS
SM
MD
LG