رسائی کے لنکس

بین الاقوامی کرکٹ: جنوبی افریقہ اور پاکستان مدِمقابل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

منگل سے متحدہ عرب امارات میں ایک کرکٹ ٹیسٹ اور محدود اووروں کی سیریز کاآغاز ہونے والا ہے جس میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے

منگل سےمتحدہ عرب امارات میں ایک کرکٹ ٹیسٹ اورمحدود اووروں کی سیریز کا آغاز ہونے والا ہےجس میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور پاکستان مدِ مقابل ہوں گے۔

سٹےبازی کےاسکینڈل کےنتیجے میں پاکستان کے تین کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے، ٹیم دوبارہ فارم میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کومیزبان کا درجہ حاصل ہوگا اوراپنے متحدہ عرب امارات میں کام کرنےوالے لاکھوں تارکین وطن کا فائدہ بھی رہے گا۔ سکیورٹی کی تشویش کی بنا پر یہ کھیل پاکستان میں نہیں ہوسکتے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچوں کو اگلے سال کھیلے جانے والے کرکٹ عالمی کپ کی تیاری کے طور پر استعمال کریں گے، جو بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ ہفتے کھیلی گئی ٹوینٹی 20ون ڈے سیریز میں وہ زمبابوے کو ہرا چکے ہیں، حالانکہ زخمی ہونے کی بنا پر اُن کے ممتاز کھلاڑی ڈیل سٹائین اور جیکس کالیز سیریز میں شامل نہیں تھے۔

سیریزکا آغازابوظہبی میں پہلے ٹوینٹی 20انٹرنیشنل سے ہوگا جس کے بعد پانچ ایک روزہ انٹرنیشل اوردو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں آخری بار جنوبی افریقہ نے دس برس قبل پاکستان کےخلاف شارجا میں کرکٹ کھیلی تھی جس میں تین میچوں کی ون ڈے سیریزکے آخری میچ میں اسے پاکستان سے 16رن سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG