رسائی کے لنکس

'گرین بک' بہترین فلم کا آسکر جیتنے میں کامیاب


91 ویں اکیڈمی ایوارڈزـ آسکرز ‘ کی تقریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب 39 سال بعد پہلی مرتبہ بغیر میزبان کے امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائی ۔ تقریب میں ’گرین بک ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔

’بیسٹ فلم‘ کے علاوہ ’ بہترین غیر ملکی زبان‘، بہترین دستاویزی فلم اور’ بہترین اینی میٹڈ فلم‘ کی کیٹیگریز میں ایوارڈ پانے والی فلموں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے لئے بالترتیب فلم’روما‘ ، ’فری سولو‘ اور’ اسپائی ڈرمین ان ٹودی اسپائیڈرورس‘ کو چنا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے والی فلموں کے طور پر ’بوہیمیئن ریپسوڈی‘ ، ’روما‘، ’ بلیک پینتھر‘ اور ’گرین بک‘ رہیں۔

’رامی ملک’ کو بہترین اداکار اور ’اُولیویا کول مین‘ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین معاون اداکارہ ”ریجینا کنگ” جبکہ بہترین معاون اداکار”ماہرشالا علی” قرار پائے۔

امریکی سنگر ’لیڈی گاگا‘ کو ان کی پہلی فلم ’اے اسٹار از بورنـ‘ کے گانے’ شیلو‘پر’ بیسٹ اوریجنل سانگ ‘کا ایوارڈ ملا۔

تقریب اور اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر جہاں درجنوں ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی وہیں سال 2018 کے دوران اس دنیا سے چلے جانے والے اداروں ، فنکاروں اور فلم سازوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کو سن 1989 کے بعد پہلی مرتبہ بغیر ہوسٹ پیش کیا گیا ۔

XS
SM
MD
LG