رسائی کے لنکس

سمندری طوفان زیٹا میکسیکو سے ٹکرا گیا


میکسیکو کے ساحلی علاقے کین کن میں سمندری طوفان زیٹا اپنے ساتھ شدید بارشیں اور تیز ہوائیں لے کر آیا ہے۔
میکسیکو کے ساحلی علاقے کین کن میں سمندری طوفان زیٹا اپنے ساتھ شدید بارشیں اور تیز ہوائیں لے کر آیا ہے۔

زیٹا نامی سمندری طوفان، پییر اور منگل کی درمیانی شب میکسیکو کےجزیرہ نما یوکیٹان سے ٹکرا گیا، جس سے تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

امریکہ میں قائم نیشنل ہری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ زیٹا ٹلم کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا ہے اور اس کی ہواؤں کی رفتار مسلسل 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

میکسیکو میں پُنٹا ایلن سے لے کر پروگریسو اور تفریحی جزیرے کوزومل کو طوفان سے خطرات لاحق ہیں اور ان علاقوں کے لیے انتظامیہ نے کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

میکسیکو کیے تفریحی ساحلی شہر کین کُن کے لوگ، سمندری طوفان زیٹا سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے بچنے کے لیے لوگوں نے دکانوں کے آگے لکڑی کے تختے لگا دیے ہیں۔ 27 اکتوبر 2020
شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے بچنے کے لیے لوگوں نے دکانوں کے آگے لکڑی کے تختے لگا دیے ہیں۔ 27 اکتوبر 2020

ماہرین موسمیات کو توقع ہے کہ زیٹا دوبارہ تقویت پکڑے گا اور اس کا رُخ جنوبی خلیج میکسیکو کی جانب ہے۔ یہاں سے وہ امریکی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر نیو اورلینز اور مورگن سٹی اور ریاست لوزیانا اس کا ہدف بن سکتے ہیں۔ ہری کین نیشنل سینٹر اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ کی وسطی خلیجی ساحل میں لوگ منگل کی رات زیٹا کے اثرات محسوس کرنا شروع کریں گے، اور پھر بدھ کے روز یہ طوفان ریاست جارجیا کا رخ کرے گا۔

زیٹا اس ماہ میں میکسیکو سے ٹکرانے والا دوسرا سمندری طوفان ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ڈیلٹا نامی سمندری طوفان جزیرہ نما یوکاٹان سے ٹکرایا تھا، جس سے کسی ہلاکت کی اطلاع تو نہیں آئی لیکن درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے تھے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

ہری کین لورا، اگست کے آخر میں امریکی ریاست لوایزیانا سے ٹکرایا تھا، جس سے کم از کم چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

XS
SM
MD
LG