رسائی کے لنکس

ایران: دو بسوں میں تصادم سے 44 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق اصفہان سے تہران جانے والی بس ٹائر پینکچر ہونے کے باعث سڑک پر کھڑی تھی کہ اس مرکزی شاہراہ تہران سے یزدان جانے والی بس اس سے ٹکرا گئی۔

ایران میں دو مسافر بسوں میں تصادم سے 44 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت تہران کے قریب منگل کو پیش آٰیا جس کے بعد بسوں میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق اصفہان سے تہران جانے والی بس ٹائر پینکچر ہونے کے باعث سڑک پر کھڑی تھی کہ اس مرکزی شاہراہ پر تہران سے یزدان جانے والی بس اس سے ٹکرا گئی۔

دونوں بسیں تصادم کے بعد جل کر خاکستر ہو گئیں۔

ایران میں سڑک کے حادثات کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں اور آئے روز ایسے حادثات لوگوں کی موت کا سبب بنتے رہتے ہیں۔

خبررساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ کی طرف سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران میں سڑک کے حادثات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے۔

ایران میں سڑک کے حادثات میں سالانہ لگ بھگ 28 ہزار افراد ہلاک اور تقریباً تین لاکھ زخمی ہو جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG