رسائی کے لنکس

نئی وڈیو میں داعش کی ایران کو دھمکیاں


فائل
فائل

منگل کو جاری کی گئی اس وڈیو میں ایک نوجوان فوجی وردی پہنے کھڑا ہے، جو کیمرہ پر نظریں جمائے فارسی زبان میں بلند آواز سےحکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایران نے ابھی تک اس وڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ ماضی میں بھی یہ دہشت گرد گروپ اِسی قسم کی وڈیو جاری کر چکا ہے۔

داعش نے ایک مختصر نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں اسلامی جمہوریہٴ ایران کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور یہ عہد کیا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کیا جائے گا۔

منگل کو جاری کی گئی اس وڈیو میں ایک نوجوان فوجی وردی پہنے کھڑا ہے، جو کیمرہ پر نظریں جمائے فارسی زبان میں بلند آواز سےحکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

وڈیو میں نوجوان اپنا تعارف ’فارسی قتادہ‘ کے طور پر کراتا ہے، جو پیغمبر اسلام کے قریبی ساتھی تھے۔

وڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ، ’’ہم تمہارے ملک اور وطن کو تباہ کر دیں گے۔ ہم تمہاری سلامتی چھین لیں گے۔ اور، ہم تمہارے خون کے دریا بہا دیں گے‘‘۔

ایران نے ابھی تک اس وڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ ماضی میں بھی یہ دہشت گرد گروپ اِسی قسم کی وڈیو جاری کر چکا ہے۔

گذشتہ مارچ میں، داعش نے ایک 36 منٹ کی وڈیو جاری کی تھی۔ فارسی زبان کی اس وڈیو میں ایران کی سنی اقلیت کو ہدف بنایا گیا، جس میں متعدد بالغ جوان فارسی بول رہے تھے، لیکن اُن کا لہجہ انتہائی بلوچی اور عربی لگتا تھا۔

نئی وڈیو میں کم عمر فوجی رواں فارسی بولتا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ عین ممکن ہے یہ دہشت گرد گروپ ملک کے حصوں میں شدت پسندوں کو بھرتی کرنے میں کامیاب ہو۔

XS
SM
MD
LG