رسائی کے لنکس

کراچی: سبین محمود کے ادارے کیلئے 'پرنس کلاز' ایوارڈ


پرنس کلاز ایوارڈ فنڈز برائے کلچر کی سرکاری ویب سائٹ پر 2016 کے چنے گئے امیدواروں کی فہرست میں پاکستانی نجی ادارے 'دی سیکنڈ فلور' کا نام بھی نمایاں ہے۔

کراچی: حال ہی میں نیدرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے ادارے کیلئے ایک بین الاقوامی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ادب و ثقافت سے وابسطہ رکھنے والے ایک ادارے 'دی سیکنڈ فلور' کو بین الاقوامی اعزاز، 'پرنس کلاز ایوارڈ برائے 2016' کے لئے چن لیا گیا ہے۔

دی سیکنڈ فلور شہر میں ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہا ہے جہاں فن، ادب موسیقی گو کہ شہر کی ثقافت اور معاشرے سے جڑے مختلف عنوانات پر پروگرام اور بحث و مباحثے منعقد کئےجاتے ہیں۔

پرنس کلاز ایوارڈ کی جانب سے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری 2016ء کے چنے گئے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی سماجی رہنما سبین محمود کے ادارہ 'پیس نائچے دی سیکنڈ فلور' کا بھی نام نمایاں ہے۔ سال 2016 کے پرنس ایوارڈ کیلئے پاکستان سمیت مصر، تھائی لینڈ، ویتنام اور کولمبیا سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔

پرنس کلاز ایورڈ برائے 2016ء کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد رواں برس دسمبر میں ایمسٹرڈیم کے رائل پیلس میں منعقد کیا جائے گا، جہاں یہ ایوارڈ نامزد میدواروں کو پیش کئےجائیں گے۔

گزشتہ برس دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی خاتون سماجی رہنما سبین محمود 'ٹی ٹو ایف' نامی اس ادارے کی سربراہ تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کی اسی غیر سرکاری تنظیم کو بین الاقوامی ایوارڈ ’ہیومن رائٹس ٹیولپ ایوارڈ برائے 2015ء‘ بھی دیا جا چکا ہے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے اس سے قبل بھی دیگر پاکستانیوں کو پرنس کلاز ایوارڈ دیا جا چکا ہے، جسمیں مشہور عمارت ساز، عارف حسن کو سنہ 2000ء، مشہور اداکارہ مدیحہ گوہر کو سنہ 2006ء اور ویزول آرٹسٹ نائزہ خان کو سنہ 2013 کے پرنس کلاز ایوارڈ دئےجاچکے ہیں۔

پرنس کلاز ایوارڈ ایک ایسا فنڈ ایوارڈ ہے جو کسی بھی معاشرے میں ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختص کیا جاتا ہے جو پچھلے کئی برسوں سے ایسی شخصیات اور اداروں کو ہر سال دیا جاتا ہے جو معاشرے میں ثقافت و ترقی کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG